ڈیرہ ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وکارتوس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سٹی و کینٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے مسگراں گیٹ پر ندیم نامی شخص سے ایک پستول تیس بور اور آٹھ کارتوس جبکہ کینٹ پولیس نے بند دھپا نوالہ پر کاروائی کے دوران سلیمان ولد امام بخش سے ایک پستول اور دو کارتوس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا