مصری انٹیلی جنس وزیر کا غزہ کی پٹی کا دورہ ،صدر محمود عباس سے ملاقات

مصری انٹیلی جنس وزیر کا غزہ کی پٹی کا دورہ ،صدر محمود عباس سے ملاقات

غزہ (اے این این)مصر کے وزیر برائے انٹیلی جنس امور خالد فوزی نے گزشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے دورے کے دوران صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس کے بعد وہ غزہ اور غرب اردن کے درمیان سرحدی گذرگاہ ایریز (بیت حانون)سے غزہ روانہ ہوگئے۔ خالد فوزی غزہ کی پٹی میں فلسطینی قومی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔فلسطینی میڈیا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

رپورٹس کے مطابق مصری انٹیلی جنس وزیر کا دورہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والی مفاہمتی کوششوں کے ضمن میں ہے۔ وہ ایک ایسے وقت میں غزہ پہنچ رہے ہیں جب گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمت کے اعلان کے بعد مشترکہ قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ غزہ پہنچے تھے جہاں انتظامی امور ان کی حکومت کو سپرد کئے گئے ہیں۔مصری اعلی اختیاراتی وفد انٹیلی جنس وزیر خالد فوزی کی قیادت میں گذشتہ شام رام اللہ پہنچا تھا۔

وفد میں صحافی عمر ادیب، اس کی اہلیہ صحافیہ لمیس الحدیدی بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں مصر کا ایک 14 رکنی وفد اتوار کی شام غزہ پہنچا تھا۔مصری وفد نے غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سمیت جماعت کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی مفاہمت کے حوالے سے طے پائے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر