تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں سے عوام تنگ آچکے ،الطاف گلاب

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں سے عوام تنگ آچکے ،الطاف گلاب

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تر جمان و ممبر ضلع کونسل الطاف گلاب شاہپوری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا نے والوں سے عوام بد ظن ہو چکے ہیں، شو کت علی یوسفزئی شانگلہ میں خالی افتتاحی بورڈوں کی افتتاح کر کے عوام کولا لی پاپ دے رہے ہیں، شانگلہ کے عوام اس بار شانگلہ پر مسلط سیاسی ٹولے کو عبر ت ناک شکست دے کر ان کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحا فیوں سے گفتگو رکر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ شانگلہ اے این پی کا گڑ ھ ہے شانگلہ میں آئندہ الیکشن میں اے این پی کو ووٹ دینے کا عز م کر دیا ہے، اے این پی ہی پختونوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور اے این پی ہی پختون قوم کے مسائل حل کر نے کی صلا حیت رکھتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں پی ٹی آ ئی کے شو کت یو سفزئی اسکمیوں کے برائے نام افتتاح کر کے منصو بوں کو ادھورا چھوڑ جا تے ہیں اور عوام کو دھو کہ دے رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ سمیت صو بہ بھر کے عوام نے پی ٹی آئی کی کارکر دگی دیکھ لی ہیں اور کبھی بھی ان کو دوبارہ ووٹ دینے کی غلطی سرزد نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ شانگلہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے شانگلہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ء کر دی اور موصوف پشاور ، مردان اور سوات کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ شانگلہ کے عوام کو یتیم چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے شانگلہ کے مسائل میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے جس کو پندرہ سالوں سے منتخب کیا ہے وہ اور ان کے بھا ئی شانگلہ میں انے کی ذحمت بھی نہیں کر رہے ہیں جبکہ دونوں کبھی لاہور تو کبھی پشاور کے امیدوار وں کے الیکشن کمپین چلا رہے ہیں جبکہ اپنے ضلع کو بے سہارا چھوڑ دیا ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم شانگلہ ایک نادان بچے کی سیاست کر رہے ہیں ان کی وجہ سے شانگلہ میں بے تحاشا کرپشن کا بازار گرم ہیں جبکہ ان کی حرکتوں کی وجہ سے سرکاری ملا زمین بھی نہیں بچ پا ئے ہیں اور ان کی چارکول کے پیسے بھی ہڑپ کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شانگلہ نواز شریف نے سوات میں ایک جلسہ عام کے دوران شانگلہ کے ضلعی کونسل کیلئے بیس کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا مگر ایک سال گزر نے کے باوجود ان کا نا تو ٹینڈر ہو سکا ہے اور نہ ہی اتا پتہ معلوم ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم شانگلہ کونسل میں مخصوص نشستوں پر منتخب امیدواروں کے ساتھ انتہا ئی ظلم بر پا کر دیا ہے اور فنڈ ز کی راہ میں کھلم کھلا گیم کھیل ر ہے ہیں جس کی خطر ناک نتائج برامد ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر