بٹ خیلہ ،ٹیلی نار فرنچائز میں دن دیہاڑے ڈاکہ

بٹ خیلہ ،ٹیلی نار فرنچائز میں دن دیہاڑے ڈاکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں دن دیہاڑے نامعلوم ملزمان نے ٹیلی نارفرنچائز کے سلزمین کولوٹ کر6لاکھ 66ہزار500روپے سے محروم کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ میں لیویز چوکی سے چندقدم کے فاصلے پرواقع ٹیلی نارفرنچائز کے سیلز مین ادریس خان ولد فیاض خان ساکن ڈھیری جولگرام ایزی پیسہ کے مد میں یوبی ایل میں برانچ بازاربٹ خیلہ میں 6لاکھ 66ہزار500روپے جمع کرانے کے لئے نکل گئے کہ اسی دوران دونامعلو م موٹرسائیکل سواروں نے ان سے مذکورہ قم چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مالاکنڈلیویز فورس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفیش شروع کردی ۔