پروموشن بورڈ کا لاہور میں اجلاس ‘ 84 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی‘ 100 سے زائد سب انسپکٹر اے سی آر مکمل نہ ہونے پر ترقی سے محروم
ملتان(وقائع نگار) ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی زیر صدارت گذشتہ روز لاہور میں سب انسپکٹر کے عہدے سے انسپکٹر کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی جی اسٹیبلشمنٹ سید خرم علی ثناء سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 84 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ 100 سے زائد سب انسپکٹرز کو اے سی آرز مکمل نہ ہونے کے باعث ترقی نہ دی گئی۔