جنرل بس سٹینڈ کو عوام اور مسافر وں کی توقعات کے مطابق بہتر بنایا : محمد عاصم خان

جنرل بس سٹینڈ کو عوام اور مسافر وں کی توقعات کے مطابق بہتر بنایا : محمد عاصم ...

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ جنرل بس سٹینڈ جو کہ صوبے کی ترقی کی عکاسی کررہی ہے 1982 ء میں پشاور کو دوسرے شہر وں سے ملانے اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے جنرل بس سٹینڈ تعمیر کیا گیاتھا تاہم اس وقت سے لیکر اب تک کسی صوبائی اور ضلعی حکومت نے جنرل بس سٹینڈ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے بلکہ اس کو صرف آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا جس کی وجہ سے جنر ل بس سٹینڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی تھی 2015 ء میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا وضع کردہ بلدیاتی نظام وجود میں آیاجس کے بعد جنر ل بس سٹینڈ کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کے احکامات کے عین مطابق میں نے بذات خود جنرل بس سٹینڈ میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کی اور صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت جنرل بس سٹینڈ کو صوبوں دیگر اضلاع سے آنے والے مسافروں کو سہولیات دینے کیلئے جنرل بس سٹینڈ کو سابقہ حکومتوں کی طرح آمدنی کا ذریعہ نہیں بنایا لیکن مسافروں کو سہولت دینے کیلئے متعدد منصوبے مکمل کرلی ہے اور مسافرپی ٹی آئی کے تبدیلی کانعرہ جنر ل بس سٹینڈ میں واضح محسوس کرینگے انہوں نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے تعاون سے پانچ کرو روپے کی لاگت سے جنرل بس سٹینڈ میں 26 باتھ رومز جس کے اوپر منیجر اوردیگر سٹاف کے دفاتر بھی مکمل کرلئے ۔ دوسری جانب جرمنی کے غیرسرکار ی تنظیم کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرلیا گیاہے جس سے روزانہ 10 ہزار مسافروں کو صاف پانی پینے کے سہولت میسر ہیں اسی طرح ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اپنے صوابدیدی پانچ کروڑ روپے فنڈ سے 14 انتظار گاہیں‘ جنرل بس سٹینڈ کی چاردیواری اور گرین بیلپ سمیت مختلف سٹینڈز کو پختہ کیاجائیگا ‘اسی طرح جنرل بس سٹینڈ میں سروس ڈہک‘نکاسی آب کا نالہ ‘ زنانہ مردانہ اور معذور افراد کیلئے الگ الگ لیٹرین سہولت اور بیٹھنے کے بینچ کے ساتھ پنکھے لگانے کاکام مکمل کرلیاگیا ہے ضلع ناظم نے کہاکہ بلدیاتی نظام قائم ہونے کے بعد ضلعی حکومت کے زیر سایہ تمام محکموں میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں اور پشاورکے عوم واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسافروں کی سہولیات کیلئے پشاور کے تمام اڈوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر