خانیوال میں 13 ہزار 570 پیکٹ‘ 1000ساشے گٹکا ضبط‘ تلف کر دیا گیا

خانیوال میں 13 ہزار 570 پیکٹ‘ 1000ساشے گٹکا ضبط‘ تلف کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) خانیوال میں مڈ والا چوک بلاک نمبر 10میں ریحان پان سپاری مرچنٹ سے مجموعی طور پر13570 پیکٹ گٹکا ،،المدینہ ڈرنک کارنر سے 1000ساشے گٹکا ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں نیوسبزی منڈی ،بلاک نمبر 09، خانیوال روڈ کبیروالا ،مخدوم پور چونگی،پرانا خانیوال،سر سید روڈ،چک ٹاؤن ہال اورجھنگ روڈپر کاروائیاں کرتے ہوئے حنیف سویٹ مارٹ پر500gنان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
فوڈ گریڈ کلر،علاؤالدین سویٹس سے300gنان فوڈ گریڈ کلرموقع پر تلف کیا گیا۔۔عمر فاروق بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ پر 300gنان فوڈ گریڈکلراور3کلو گرام زائد المیعاد مٹھائی کو تلف کیا گیا۔ ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ا سلام نگر سنٹرل جیل موڑ پر الرحمت بیکرزکو 10ہزارروپے جرمانہ جبکہ عثمان ٹاؤن میں ملک عبدالرحمان پروڈکٹس کو 12ہزارروپے،معصوم شاہ روڈ پرواقع ایمپیریل فوڈ، اڈا راجہ پور پرواقع نور مرحبا سوئیٹس اینڈ بیکرز، کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،اشیاء خوردونوش پر لیبلز کی غیر موجودگی،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،پروسیسنگ ایریامیں واش روم کی موجودگی،ورکرزکی ذاتی صفائی ناقص ہونے،پروسیسنگ ایریامیں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،ورکرز کے سر اور ہاتھوں کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے ایک ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ وہاڑی میں مرکز ی امام بارگاہ میں موجود سفارت زینبیہ اور جامعہ مرتضویہ میں ناظم اعلی جامعہ مرتضویہ حاجی محمد حنیف صاحب اوردیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی اور جامعہ میں لنگر تیار کرنے والی ٹیم کو ٖضروری اصلاحات لانے کا حکم دیا۔ لنگر اور نیاز کی تیاری میں معیاری خام مال، گھی اور مصالحہ جات کا استعمال اور صفائی کے اہتمام کو یقینی بنانے اور مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔ بورے والا میں وہاڑی بازار میں مکہ مدینہ سویٹس اینڈ بیکرز ، مکہ مدینہ سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ، سٹی سویٹس اینڈ بیکرز، سٹی سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ، بسم اللہ ہوٹل ،،صوفی سویٹس، ملک عرفان علوی ناشتہ پوائنٹ ، کریمیہ چسکا اینڈ برگر پوائنٹ، اٹالین پیزا، داتا برگر پوائنٹ،داتا والے ہوٹل کوغیر تسلی بخش صفائی کے انتظامات پر اصلاحی نوٹس جاری کیے۔
گٹکا تلف