ہائر ایجوکیشن کمیشن کا تمام نجی یونیورسٹیوں کو 2 ماہ میں مکمل کوائف جمع کرانے کا حکم

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا تمام نجی یونیورسٹیوں کو 2 ماہ میں مکمل کوائف جمع کرانے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے تمام نجی یو نیورسٹیوں کو دو ماہ میں مکمل کوائف جمع کرانے کا حکم دے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین نے کہا ہے کہ نجی یونیورسٹیوں کو دو ماہ کا وقت دیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کوائف جمع کراوئیں اور ایچ ای سی کے کرائٹریا کے مطابق اپنے معاملات درست کریں تاکہ بند کئے گئے ڈیپارٹمنٹس اور کورسز کو بحال کیا جا سکے۔ پرائیوٹ یونیورسٹیوں کا ایچ ای سی کے ساتھ اپنے ڈیپارٹمنٹ کا الحاق کروانا کوئی مشکل کام نہیں، اس سلسلے میں دو ماہ کا وقت دیا ہے، جو طلباء پہلے سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، لیکن اب نئے آنے والے طلباء خیال رکھیں اور تب تک ایڈمیشن نہ لیں جب تک وہ تعلیمی ادارے اپنے درست کوائف ایچ ای سی کو جمع نہیں کروا دیتے۔

کوائف حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر