اساتذہ کے حقوق اور مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،وی سی امتیاز

اساتذہ کے حقوق اور مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،وی سی امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ )یونیورسٹی آف صوابی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا ہے کہ جامعہ صوابی کے اساتذہ کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف صوابی کی اساتذہ ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ کرام کے علاوہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مختا ر عالم ، رجسٹرار نوید انجم اور سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ، اجلاس سے صدرایسوسی ایشن ڈاکٹر�آباد خان نے تمام معزز مہمانان کو بالعموم اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کو بالخصوص خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر کو اساتذہ کے تمام جملہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ اساتذہ اپنے حقوق کے ساتھ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینگے، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور اساتذہ کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اسا تذہ کے جملہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تما م وسائل بروئے کار لائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی رینگنگ کو قومی اور عالمی سطح پر بہتر بنا یا جائے گا اور اس مد میں تمام اساتذہ اور سٹاف کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اساتذہ کے ساتھ مل کر یونیورسٹی آف صوابی کو ملک کاایک بہتر ین تعلیمی درسگاہ بنائیں گے۔