سائن بورڈ پھاڑنا بزدلانہ فعل ہے ،مولانا عمران نعمانی

سائن بورڈ پھاڑنا بزدلانہ فعل ہے ،مولانا عمران نعمانی

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے پریس سیکرٹری مولانا عمران نعمانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سائن بورڈز پھاڑ نا ایک بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے تو کم ہے مخالفین اس قسم بزدلانہ کاموں سے جے یو ائی کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اپنے ایک اخبار ی بیان میں انہوں نے کہا کہ مٹہ میں سیاسی مخالفین نے سیاسی روایات کی دھجیاں اڑاکر جے یو ائی کے اٹھ اکتوبر کے جلسے کے مٹہ میں لگائے گئے فینا فلیکس بورڈز راتوں رات پھاڑ کر اتاردی ہے جو ایک بزدلانہ قدم ہے اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر