ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور کا بہتر کورٹ مینجمنٹ کیلئے بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا لگاکر حاضری کا افتتاح
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد طارق جاوید نے بہتر کورٹ مینجمنٹ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
اور عدالتی ملازمین کی وقت پر حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک حاضری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا لگا کر بائیو میٹرک حاضری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بائیو میٹرک مشین سے روزانہ کی بنیاد پر دو سو سے زائد عدالتی ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ بائیو میٹرک مشین کی تنصیب پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔
بائیومیٹرک حاضری