ٹبہ سلطان پور کے رہائشی نجی سکول کے طالبعلم پر پرنسپل کا تشدد‘ والد کا احتجاج

ٹبہ سلطان پور کے رہائشی نجی سکول کے طالبعلم پر پرنسپل کا تشدد‘ والد کا ...

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)چک نمبر 204 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد نواز کا 14سالہ بیٹا طاہر نواز ٹبہ سلطان پور کے وارڈ نمبر6میں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

قائم پرائیویٹ اسکول بلوم فیلڈ میں 8جماعت کا طالب ہے طاہر نواز اسکول میں بیٹھا پھل کھارہا تھا کہ بااثرپرنسپل عارف رشید کمبوہ نے پھل کھا نے کی رنجش میں طاہر نواز کو ڈنڈوں سے تشددکر کے زخمی کردیاڈنڈے سر میں لگنے سے طاہر نواز کا ذہنی توازن بھی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بچے کے والد محمد نواز نے بیٹے کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتایاکہ ایک توپرنسپل نے میرے بیٹے پر تشدد کیا ہے معافی ماگنے کی بجائے بااثر پرنسپل مجھے کاروائی کر نے کی دھمکیاں دے رہا ہے بچے کے سر میں ڈنڈے لگنے سے دماغ بھی متاثر ہورہاہے اگر میرے بیٹے کوکچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بااثر بلوم فیلڈ کے پرنسپل عارف رشید کمبوہ پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس میں بھی کاروائی کے لیے درخواست دی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا پرنسپل عارف رشید کمبوہ کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطا کیا ہے اس سلسلہ میں پرنسل بلوم فیلڈ ٹبہ سلطان پور عارف رشید کمبوہ سے موقف جا نے کے لیے رابطہ کیاتو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے موبائل بند کردیا ۔

پرنسپل تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر