میپکو کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام، سابق چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر فنانس گرفتار

میپکو کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام، سابق چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر ...

ملتان (نمائندہ خصوصی)نیب ملتان بیورو نے میپکو کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے سابق چیف ایگزیکٹو گفتار احمد انجم اور ڈائریکٹر فنانس سید مشتاق حسین بخاری کو گرفتار کرلیا ہے اختیارات کے ناجائز استعمال میں حراست میں لیے جانے والے دونوں ملزمان کو ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔نیب ترجمان کے مطابق2011میں سابق چیف ایگزیکٹو میپکو گفتار احمد انجم سابق ڈائریکٹر فنانس مشتاق حسین بخاری نے چےئرمین ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹیڈ کے آصف کمال کی ملی بھگت سے ایک اکاؤنٹ کھلوایا جس میں میپکو کے21 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے ۔ 6اکتوبر2012کو جب ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک ڈیفالٹ کرگیا تو اس کے ساتھ ہی میپکو کے 30 کروڑروپے سے زائد کی رقم بھی ڈوب گئی ،میپکو انتظامیہ نے اپنی رقم کے حصول کیلئے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیالیکن میپکو حکام کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر میپکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی منظور ی سے یہ کیس ایک ریفرنس کی صورت میں نیب ملتا ن بیورو کو ٹرانسفر کردیا گیا ،نیب ملتان نے تفتیش مکمل کرنے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے بعد گزشتہ روز سابق چیف ایگزیکٹو گفتار احمد انجم اور ڈائریکٹر فنانس سید مشتاق حسین بخاری کو گرفتار کرلیا جبکہ چےئرمین انویسٹمنٹ بینک محمد آصف سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر