میری اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم میں خلا پیدا ہوا ،رنگنا ہیراتھ کے خلاف جارحانہ انداز اپنانا ہوگا: مصباح الحق

میری اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم میں خلا پیدا ہوا ،رنگنا ہیراتھ کے خلاف ...
میری اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم میں خلا پیدا ہوا ،رنگنا ہیراتھ کے خلاف جارحانہ انداز اپنانا ہوگا: مصباح الحق

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی اور یونس خان کی غیر موجودگی کے باعث ٹیم میں خلا پیدا ہوا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ خلاپورا ہو جائے گا ، ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ میں نئی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی کامیاب ہو، رنگنا ہیراتھ کے خلاف منصوبہ بندی کرکے جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یونس خان اور ان کی غیر موجودگی میں خلا پیدا ہوا ہے ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ میں نئی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی کامیاب ہو نئی ٹیم کو سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

”رنگنا ہیراتھ کو حاوی ہونے کا موقع اس لیے ملا کیونکہ ۔۔۔“مکی آرتھر کھلاڑیوں پر برس پڑے ،ساتھ ہی شکست کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی ان کی کپتانی میں پرفارمنس شاندار تھی ، امید ہے کہ وہ ٹیم کو اچھے طریقے سے آگے لے کر چلیں گے۔ پہلے میچ میں یاسر شاہ اور محمد عباس نے اچھی بولنگ کی پہلی اننگ میں اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی، اسد شفیق اور اظہر علی کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ٹھیک ہے۔

سری لنکا کے خطرناک بولر رنگنا ہیراتھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو رنگنا ہیراتھ کے خلاف منصوبہ بندی کرنا پڑے گی اس کے خلاف جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 11 وکٹس حاصل کی تھیں، انہوں نے پہلی اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں 6 شاہینوں کو زیادہ اونچا اڑنے سے روکا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں