دشمن کے کہنے پر اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں، کورکمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے، سینئر صحافی

دشمن کے کہنے پر اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں، کورکمانڈر کانفرنس میں اہم ...
دشمن کے کہنے پر اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں، کورکمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے، سینئر صحافی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف کی قیادت میں 7 گھنٹے طویل کورکمانڈر کانفرنس غیر معمولی تھی، کچھ اہم فیصلے کئے گئے، ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی ایک ایک ایشو پر تبادلہ خیال ہوا، یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات اور حکومت کی سرگرمیاں عیاں ہیں، دشمن کے کہنے پر ملک کے اداروں کو مسلسل گالیاں دی جا رہی ہیں، بیرون ملک ریاست کا بیانیہ پیش آنے کی بجائے اپنا بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے، ایک ملزم کو وزیرخزانہ بنا رکھا ہے .

سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے والے کو پارٹی صدر بنا دیا گیا ہے ، پاکستان کے دشمن ممالک سے شکایتیں کی جا رہی اور مدد مانگی جا رہی ہے، ایسے حالات میں کورکمانڈر کانفرنس یقینی طور پر غیر معمولی ہی ہو گی، خصوصی کورکمانڈر کانفرنس میں ہر ایشو پر بات ہوائی اور پھر کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد