پولیس وردیوں میں ڈاکوﺅں نے لندن پلٹ خاتون لوٹ لی

پولیس وردیوں میں ڈاکوﺅں نے لندن پلٹ خاتون لوٹ لی
پولیس وردیوں میں ڈاکوﺅں نے لندن پلٹ خاتون لوٹ لی

  


لاہور (ویب ڈیسک)باپ کی موت پر لندن سے آنیوالی خاتون کو شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوس 4 ڈاکوﺅں نے تلاشی کے بہانے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق فرخندہ احمد نامی خاتون اپنے والد کی وفات پر بانجھے اور بانجھی کے ہمراہ ائیرپورٹ سے گھر آرہی تھی کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے جوڑے پل کے قریب پولیس کی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل سواروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جیسے ہی انہوں نے گاڑی روکی تو چاروں مسلح پولیس وردی میں ملبوس افراد نے انہیں تلاشی دینے کا کہا اور بعدازاں گاڑی سے نکلنے پر انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور ان سے 2700 پاﺅنڈ ، زیورات اور 37 ہزار پاکستانی روپے لوٹ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ڈاکوﺅں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید : لاہور