ریاست بہار میں محرم کے جلوس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے : ہندوستان ٹائمز

ریاست بہار میں محرم کے جلوس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے : ہندوستان ٹائمز
ریاست بہار میں محرم کے جلوس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے : ہندوستان ٹائمز

  

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاست بہار میں محرم کے جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔پاکستان اور پی سی بی کے لوگو والی سبز رنگ کی ٹی شرٹس میں ملبوس نعرے لگانے والے 21 نوجوانوں کے خلاف بغاوت اورسماج مخالف الزامات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست بہار میں پٹنہ سے دو سو کلومیٹر کی دوری پر نیپا ل سرحد کے قریب واقع یوگپاٹی شہر میں محرم کے جلوس کے دوران پاکستان نواز نعرے بلند کئے گئے۔ پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے اور سبز رنگ کی ٹی شرٹس پہننے پر 21افرادکے خلاف بغاوت سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اخبار کے مطابق محرم کے جلوس کے دوران نوجوانوں نے سبز رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر پاکستان اور پی سی بی( پاکستان کرکٹ بورڈ)تحریر تھا اور وہ پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

سلمان تاثیر اور ممتاز قادری کی موت لیکن اس کہانی کا تیسرا کردار آسیہ بی بی کدھر ہے؟ ایک عرصے بعد بڑی خبر آگئی، ہر کوئی دنگ رہ گیا

پولیس نے کچھ گھروں پر چھاپے مارے اور پاکستانی کرکٹرز کی طرح کی ٹی شرٹس برآمد کی تاہم جن پر بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے وہ سب فرار ہیں۔یوگپاٹی کے پولیس سٹیشن کے افسر ویوک کمار جیسول نے بتایا کہ درج ایف آئی آر میں نذیر، آفتاب، سرفراز، سلمان، ازہر، گوہر، اعجاز، عمران، سلال الدین اور نصیر الدین اور دیگر کونامزد کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی