سید والا:شوہر نے والد اور بھائی سے ملکر چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنے بھائی والد کے ساتھ مل کر بیوی کو چھریوں سے ذبح کر دیا اور سر تن سے جدا کر کے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں کدلتھی ہدایت علی کی بیٹی روبینہ کی شادی ماموں زاد امان علی سے 8سال قبل ہوئی تھی۔ روبینہ دو بچوں کی ماں ہے۔ گھریلو جھگڑے پر روبینہ 6 قبل میکے آگئی تھی۔ دو ہفتے قبل امان علی روٹھی بیوی کو منا کر واپس لے گیا۔ گزشتہ روز میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔ اسی رنجش پر گزشتہ رات امان علی نے اپنے والد مہم علی بھائی احسان علی اور دیگر دوساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر چھریوں سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر کے بعد ازاں اس کا سر تن سے جدا کر کے فرار ہوگئے۔
سیدوالا پولیس نے لڑکی کے والد کی ہدایت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔