چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت قائم مقام سپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے کی،ملزم ظفر حجازی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری شوگرملزریکارڈٹمپرنگ معاملے پرسپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج کیاگیااور معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اس لئے فردجرم عائد نہیں ہو سکتی لہٰذا کارروائی روکی جائے،عدالت نے ظفرحجازی پرفردجرم عائد کرنے کی کارروائی20اکتوبرتک موخرکر دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر حجازی کا کہنا تھا کہ ابھی توکیس شروع ہی نہیں ہوا،اللہ کرے آئندہ تاریخ پرکسی اورکاکیس نہ ہو،بہت رش ہوتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔انتخابی اصلاحات قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،سماعت ایک روز کیلئے ملتوی

مزید :

قومی -اہم خبریں -