معروف صحافی کا واٹس ایپ اکاوئنٹ ہیک ہو گیا، صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، کتنی دیر تک اکاﺅنٹ ہیکر کے پاس رہا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

معروف صحافی کا واٹس ایپ اکاوئنٹ ہیک ہو گیا، صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، ...
معروف صحافی کا واٹس ایپ اکاوئنٹ ہیک ہو گیا، صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، کتنی دیر تک اکاﺅنٹ ہیکر کے پاس رہا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور پروگرام اینکر منصور علی خان کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا جس کے باعث صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ہر کسی کو اپنے اپنے اکاﺅنٹس کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات من گھڑت،تسلیم نہ کیا جائے، عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا

منصور علی خان نے اکاﺅنٹ ہیک ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے کیا اور لکھا ”گزشتہ رات میرا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا اور کسی نامعلوم شخص کا 10 منٹ تک اس پر کنٹرول رہا۔ ان دیکھے ہاتھ کچھ کر رہے ہیں۔“

ان کے اس اعلان پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک جانب جہاں صارفین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری جانب شک کی نگاہ سے بھی دیکھ رہے ہیں کہ واٹس ایپ تو بہت محفوظ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اس سے پہلے اس کے ہیک ہونے کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔

واضح رہے کہ صحافتی اور سیاسی حلقوں سمیت عوام بھی پیغام رسانی کیلئے اب واٹس ایپ کا ہی استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر ہے جو کسی بھی تیسرے شخص کی مداخلت کو تقریباً ناممکن بنا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جامعہ کراچی کا لاپتہ ہونے والا اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسماعیل واپس گھر پہنچ گیا

واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک ہو جانے پر کسی صحافی کی پریشانی بھی سمجھ میں آتی ہے کہ اس میں بہت سا ذاتی مواد ہونے کیساتھ ساتھ اہم دستاویزات، ویڈیوز اور تصاویر بھی موجود ہوں گی۔

مزید : لاہور