پی ٹی آئی نے آئندہ چیئر مین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کردیے

پی ٹی آئی نے آئندہ چیئر مین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام ...
پی ٹی آئی نے آئندہ چیئر مین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کردیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیرمین نیب کے لیے حکومت اوراپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کردیے ہیں۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پیپلز پارٹی اورحکومت کے درمیان ہمارا کوئی کردارنہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرمسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ہوگیا ہے، ہم چیرمین نیب کی تقرری میں حکومت اورپیپلزپارٹی کے مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے چیرمین نیب کے لیے لندن میں نااہل وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے آفتاب سلطان کا نام سرفہرست ہے، اس کا مطلب ہے کہ نیا چیرمین بھی چوہدری قمر زمان جیسا ہی ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرتا ہوں اور ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہوں لیکن خورشید شاہ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اس اہم عہدے کے لیے سامنے آنے والے 6 ناموں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔

مزید : قومی