”پانڈیا یہ کون ہے، کہیں یہ تمہاری۔۔۔“ ہردیک پانڈیا کیساتھ اس لڑکی کی تصویر سامنے آئی تو ایسی ایسی باتیں کی گئی کہ خدا کی پناہ، لیکن اب کرکٹر نے خود ہی حقیقت بتا دی، ہر کسی کو شرمندہ کر کے رکھ دیا، جان کر آپ بھی کھسیانے ہو جائیں گے

”پانڈیا یہ کون ہے، کہیں یہ تمہاری۔۔۔“ ہردیک پانڈیا کیساتھ اس لڑکی کی تصویر ...
”پانڈیا یہ کون ہے، کہیں یہ تمہاری۔۔۔“ ہردیک پانڈیا کیساتھ اس لڑکی کی تصویر سامنے آئی تو ایسی ایسی باتیں کی گئی کہ خدا کی پناہ، لیکن اب کرکٹر نے خود ہی حقیقت بتا دی، ہر کسی کو شرمندہ کر کے رکھ دیا، جان کر آپ بھی کھسیانے ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کی ”نامعلوم لڑکی“ کیساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ایسی ایسی باتیں کی کہ خدا کی پناہ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ ہردیک پانڈیا ایک لڑکی کیساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات من گھڑت،تسلیم نہ کیا جائے، عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا
یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر کسی کی زبان پر صرف ایک ہی سوال تھا کہ ”یہ لڑکی کون ہے؟“ بہت سے لوگوں نے خود ہی جواب دینے کی ٹھان لی اور دونوں کے تعلق کے بارے میں بہت ”تکے“ لگانے شروع کر دئیے کہ یہ شوبز انڈسٹری کی کوئی لڑکی ہے اور ہردیک پانڈیا کی گرل فرینڈ ہے، کسی نے کچھ کہا تو کسی نے کچھ، غرض ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق ”حصہ“ ڈالنے لگا۔
اسی سوال کے بھارت ایک بھارتی ادارے ڈی این اے نے بھی ان کی تصویر پوسٹ کی جس کا فائدہ یہ ہو اکہ کرکٹر خود ہی میدان میں آ گئے اور یہ ”پہیلی“ سلجھا دی جس کے ساتھ ہی ان دونوں کے بارے میں ”تکے“ لگانے والے شرمندہ ہو کر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جامعہ کراچی کا لاپتہ ہونے والا اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسماعیل واپس گھر پہنچ گیا 

ہردیک پانڈیا نے ڈی این اے کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا” پہیلی حل ہو گئی، یہ میری بہن ہے۔“ ان کا جواب سامنے آنے کے بعد لڑکی کو ہردیک پانڈیا کی گرل فرینڈ کہنے والے تو شرمندہ ہیں لیکن اس کیساتھ محظوظ بھی ہو رہے ہیں کہ اس کے بارے میں تو کسی نے سوچا ہی نہیں تھا۔

مزید :

کھیل -