حکومت ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم پر معافی مانگ کر قانون کو واپس لے :بابر اعوان

حکومت ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم پر معافی مانگ کر قانون کو واپس لے ...
 حکومت ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم پر معافی مانگ کر قانون کو واپس لے :بابر اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جو قانون، آئین اور پاکستان کی نظریاتی اساس کی نفی کرتا ہو وہ قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم کی مذمت کرتا ہوں۔نجی نیوز چینل اے آ روائے نیوز کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس قانون میں ترمیم پر معافی مانگے اور قانون واپس لے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اللہ اور عوام سے معافی مانگ کر اس قانون کو واپس لے۔ پاکستان میں قانون سازی اسلام کے نظریے کے خلاف نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن بل ایکٹ میں ترامیم کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں یہ بل ایکٹ سے متعلق حکومت کے موقف میں تضاد ہے۔

مزید : قومی