جب غلطی کا احساس ہو تو درست کرنا غلط بات نہیں،ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ پرانی حیثیت میں بحال کریں گے،ایاز صادق

جب غلطی کا احساس ہو تو درست کرنا غلط بات نہیں،ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ ...
جب غلطی کا احساس ہو تو درست کرنا غلط بات نہیں،ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ پرانی حیثیت میں بحال کریں گے،ایاز صادق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب غلطی کا احساس ہو تو درست کرنا کوئی غلط بات نہیں ، حلف نامہ اپنی اصل حالت میں واپس لایا جائے گا،پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حلف نامے کی اپنی اصل شکل میں بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے اورتمام پارٹی رہنما اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جس کو کل قومی اسمبلی میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ختم نبوت قانون پرانی شکل میں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ،جلد غلط فہمی کو ختم کیا جائے گا :شاہ محمود قریشی

 ایاز صادق نے کہا کہ جب بھی غلطی کا احساس ہوا اسے ٹھیک کرلینا چاہئے اب حلف نامے کے معاملے کو حل کر لیا جائے گااور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ حلف نامہ سے متعلق ایک بحث چھڑی تھی،ہم سب کومل بیٹھ کراس پر لائحہ عمل بناناچاہئے،تکنیکی یاکلیریکل غلطی ہوئی ہے،اس کوٹھیک کیاجائے گا،ایازصاد ق نے کہا کہ پارلیمانی رہنماو¿ں کومسئلے کے حل کےلئے بلایااورختم نبوت سے متعلق حلف نامہ پرانی حیثیت میں بحال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔حکومت ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم پر معافی مانگ کر قانون کو واپس لے :بابر اعوان

مزید : قومی /اہم خبریں