جہانگیر ترین نے اربوں روپے بچوں کو قرض دیئے، چند سال پہلے کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام ہو گئے،دانیال عزیز

جہانگیر ترین نے اربوں روپے بچوں کو قرض دیئے، چند سال پہلے کا ریکارڈ پیش کرنے ...
جہانگیر ترین نے اربوں روپے بچوں کو قرض دیئے، چند سال پہلے کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام ہو گئے،دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیرترین نے اربوں روپے بچوں کو قرض دیئے ،ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے گفٹ کئے گئے ،کہا گیا کہ 2010 ءسے پہلے کا ریکارڈدستیاب نہیں ہے جبکہ نواز شریف سے 1962 ءتک کا ریکارڈ نکلوایا گیا ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیا ل عزیز کا کہنا تھا کہ تحفوں میں اربوں روپے کا ہیر پھیرکیا گیا ، جہانگیر ترین سے چند سال پہلے کا ریکارڈ نہیں دیا جا رہا لیکن ہم جہانگیر ترین سے ریکارڈ منگوانے کے موقف پر قائم ہیں،ان کا کہنا تھا کہ2010 ءکا ریکارڈ بھیانک صورت حال دکھا رہا ہے ،کمپنی میں شیئرز کی تقسیم کاطریقہ کار نہیں بتایا گیا ،کمپنی کے نام جہانگیر ترین کے چیکس کی کاپی جمع کرائی گئی ،دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیوں میں سرمایہ کاری ہوئی،ان کے بچوں نے2010 میں 87 ملین واپس کئے۔

مزید پڑھیں:۔”نواز شریف کی کوشش ہے کہ مارشل لاءلگ جائے کیونکہ۔۔۔“ معروف صحافی سلیم صحافی نے تہلکہ خیز بات کہہ دی، سب کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے، جان کر آصف علی زرداری پاکستان آنے کا خیال ہی دل سے نکال دیں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -