جوں جوں اسحاق ڈار کا کیس آگے بڑھ رہا ہے ،سٹاک مارکیٹ پر برا اثر پڑ رہا ہے,اسحاق ڈار تین مہینوں میں جیل کے اندر ہو ں گے :فواد چودھری

جوں جوں اسحاق ڈار کا کیس آگے بڑھ رہا ہے ،سٹاک مارکیٹ پر برا اثر پڑ رہا ...
جوں جوں اسحاق ڈار کا کیس آگے بڑھ رہا ہے ،سٹاک مارکیٹ پر برا اثر پڑ رہا ہے,اسحاق ڈار تین مہینوں میں جیل کے اندر ہو ں گے :فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے ،اسحاق ڈار تین مہینوں میں جیل کے اندر ہو ں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ تیل ،سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں وزیراعظم نا اہل شخص کے علاوہ بھی کچھ سوچیں ،وزیراعظم اور کابینہ کا کام ایک ٹبر کے تحفظ کے علاوہ عوام کے لیے سوچنا بھی ہے۔

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ میں بہت زیادہ کمی آرہی ہے ،ہم دیکھ رہے ہیں کہ معیشت ڈوب رہی ہے ،اسحاق ڈار کا کیس جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے سٹاک ایکسچینج اور فنا نشل مارکیٹ پر اثر پڑ رہا ہے لہذا اسحاق ڈار کو استعفیٰ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے جہانگیر ترین کے خلاف عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میںجھوٹ بولتے ہوئے بتا یا کہ جہانگیر ترین کا نام بھی پانامہ پیپرز میں ہے ،عدالت نوٹس لے کے حنیف عباسی نے جان بوجھ کر عدالت کو گمراہ کیوں کیا ؟،حنیف عباسی کو عدالت کو گمراہ کرنے کے کیس میں جیل جانا چاہیے ۔فواد چودھری نے کہا کہ نئے نیب قانون کیلیے معاملہ سینیٹ میں ہے دوسری طرف چیرمین کے لیے کوشش ہورہی ہے ،ایک طرف آپ کہتے ہیں نیب فنکشنل نہیں دوسری طرف چیرمین لگانا چاہتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد