نوازشریف نےالیکشن ترمیم میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر آج فوری ایکشن لیا اور پہلے جیسا بنانے کا حکم دیا :شہبازشریف

نوازشریف نےالیکشن ترمیم میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر آج فوری ایکشن لیا اور ...
نوازشریف نےالیکشن ترمیم میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر آج فوری ایکشن لیا اور پہلے جیسا بنانے کا حکم دیا :شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ الیکشن ترمیم میں ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر نوازشریف نے آج فوری ایکشن لیا جو ایک لفظ تبدیل کیا گیا اسے پہلے جیسا بنانے کا حکم دیا ،شہازشریف نے کہا کہ میں نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ جس نے بھی یہ کام کیاہے اسے فوری کابینہ سے نکال دیں ۔

شہبازشریف نے لاہور الحمراءہال میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنوں اور نواز شریف کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، صرف این اے 120 ہی نہیں پورا پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ،این اے 120 کے کارکنوں کو کلثوم بھابھی کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں ،مختلف زمانوں اور حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں ، 2018کے الیکشن میں دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا،مسلم لیگ ن نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ آج لوڈ شیڈنگ کا دور دور تک نشان نہیں،لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ جاچکی ہوتی،حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،آج لوڈشیڈنگ کہاں ہے؟میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے کام پر لگا ہوا تھا چھوہارے نہیں بیچ رہا تھا ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے پہلے کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی ،خزانہ لوٹنے والے آج قوم کولیکچردے رہے ہیں،جیب کترے کرپشن کرنے کے بعد ٹی وی پر بھاشن دیتے ہیں ، نندی پور پراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں،عوام کی جیبیں کاٹنے والے آج ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ،خان صاحب بتائیں انہوں نے کے پی کے کیلئے کیا کیا ،کے پی میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پرچلے گئے، خان صاحب پہاڑوں پر اس لیے چڑھے کہ کہیں ڈینگی کا شکار وہ خود نہ ہوجائیں،جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں