سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا:سرتاج عزیز

سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا:سرتاج عزیز
سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا:سرتاج عزیز

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام سے عالمی سطح پر ہماری مصنوعات کی طلب کا درست تخمینہ لگانے، پیداوار میں اضافے اور ترسیل میں باقاعدگی لانے میں مدد ملے گی۔

نوازشریف نےالیکشن ترمیم میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر آج فوی ایکشن لیا اور پہلے جیسا بنانے کا حکم دیا :شہبازشریف

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر طاہر جاوید کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے صنعت سمیت ہر شعبے میں مقابلے بازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے صنعت کی بحالی اور اس کی مشکلات میں کمی کیلئے صنعتی شعبے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔انہوں نے کہا کہ معیار، جدت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ عالمی اقتصادی مارکیٹ اور تجارتی منڈیوں میں رسائی کا باعث بن سکتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی