”میری، مریم، کلثوم اور شہباز شریف کی طرف سے مبارک“ نواز شریف نے کارکنوں کو مبارکباد دی تو کارکنان نے ایسا نعرہ لگانا شروع کر دیا کہ نواز شریف کو مجبوراً ایک اور نام لینا پڑ گیا، جان کر آپ بھی کارکنان کی اس ”جرات“ پر دنگ رہ جائیں گے

”میری، مریم، کلثوم اور شہباز شریف کی طرف سے مبارک“ نواز شریف نے کارکنوں کو ...
”میری، مریم، کلثوم اور شہباز شریف کی طرف سے مبارک“ نواز شریف نے کارکنوں کو مبارکباد دی تو کارکنان نے ایسا نعرہ لگانا شروع کر دیا کہ نواز شریف کو مجبوراً ایک اور نام لینا پڑ گیا، جان کر آپ بھی کارکنان کی اس ”جرات“ پر دنگ رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف، مریم نواز سمیت سب کے نام لے لئے جس پر کارکنان نے ”حمزہ، حمزہ“ پکارنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوازشریف نےالیکشن ترمیم میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر آج فوری ایکشن لیا اور پہلے جیسا بنانے کا حکم دیا :شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق لاہور کے الحمراءہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے اپنی، کلثوم نواز، مریم نواز شریف، شہباز شریف کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی مبارکباد دی تو کارکنان نے بلند آواز میں ”حمزہ، حمزہ“ پکارنا شروع کر دیا جس پر سابق وزیراعظم نے کہا ”حمزہ شہباز شریف“ کی طرف سے بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حمزہ شہباز شریف کو ایک سائیڈ پر کر دیا گیا ہے اور تمام تر ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے جبکہ نواز شریف کے شہباز شریف کیساتھ اور مریم نواز شریف کے حمزہ شہباز شریف کیخلاف اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کے گھر میں بغاوت، خاندان کے اہم ترین شخص نے اپنی پارٹی بنا لی، تہلکہ خیز خبر آ گئی

اپنی تقریر کے دوران جب انہوں نے حمزہ شہباز شریف کا نام نہ لیا تو کارکنان نے بلند آواز میں حمزہ کا نام پکارا جس پر انہوں نے حمزہ شہباز شریف کا نام لے کر بھی مبارکباد دیدی۔ اب سابق وزیراعظم نے حمزہ شہباز شریف کا نام دانستہ طور پر نہیں لیا تھا، یا وہ بھول گئے تھے، یہ تو وہی بتا سکتے ہیں مگر کارکنان نے یہ ”نقطہ“ پکڑ لیا اور ان کے منہ سے حمزہ شہباز شریف کی طرف سے مبارکباد نکلوانے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : لاہور