اب پاکستانیوں کو رونے کے بھی پیسے ملیں گے، سب سے شاندار خوشخبری آگئی
ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا لیکن اب سائنسدانوں نے اس کہاوت کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ اب لوگوں کو رونے کے عوض پیسے ملا کریں گے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ لوگوں کے آنسوﺅں سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف لیمریک کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں لیسوزائم کے کرسٹلز پر پریشر ڈال کر ان سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فرفر پنجابی بولنے والی چینی لڑکی سامنے آگئی ،یہ زبان کس نے سکھائی ؟باتیں سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
سائنسدانوں کے مطابق لیسوزائم کے کرسٹلز، انسان کے آنسوﺅں، تھوک، دودھ اور انڈے کی سفیدی میں پائے جاتے ہیں۔ چنانچہ یہ تمام چیزیں بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے اس طریقے سے پیدا ہونے والی بجلی کو پیزوالیکٹرسٹی (Piezoelectricity)کا نام دیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایمی سٹیپلیٹن کا کہنا تھا کہ ”لیسوزائم کرسٹلز میں پیزوالیکٹرسٹی کی واضح مقدار پائی گئی ہے۔ یہ کرسٹلز بائیولوجیکل میٹریل ہیں جو زہریلے نہیں ہوتے چنانچہ ان کے کئی جدیدترین استعمالات ہو سکتے ہیں جن میں بجلی کی پیداوار اور میڈیکل امپلانٹس کے لیے اینٹی مائیکروبائیل کوٹنگزبنانا شامل ہیں۔“