درجنوں ہیلی کاپٹروں اور مہنگی ترین گاڑیوں کے ساتھ ایک سال قبل مہنگی ترین شادی، لیکن آج یہ دولہا دلہن کس حال میں ہیں؟ جواب ایسا کہ نوجوان جوڑے ایسی فضول خرچی سے توبہ کرلیں گے

درجنوں ہیلی کاپٹروں اور مہنگی ترین گاڑیوں کے ساتھ ایک سال قبل مہنگی ترین ...
درجنوں ہیلی کاپٹروں اور مہنگی ترین گاڑیوں کے ساتھ ایک سال قبل مہنگی ترین شادی، لیکن آج یہ دولہا دلہن کس حال میں ہیں؟ جواب ایسا کہ نوجوان جوڑے ایسی فضول خرچی سے توبہ کرلیں گے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک جوڑے نے گزشتہ سال درجنوں ہیلی کاپٹروں اور لگژری گاڑیوں کے ساتھ مہنگی ترین شادی کی اور آج وہ ایسے حال میں ہیں کہ جان کر نوجوان جوڑے ایسی فضول خرچی سے توبہ کر لیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کے سلیم مہاجر نے گزشتہ سال عائشہ لیئرمنتھ سے شادی کی اور فضول خرچی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس کی بارات ہیلی کاپٹروں اور درجنوں لگژری گاڑیوں پرآئی۔ انہوں نے شادی کی تقریب کے لیے ایک پوری گلی بند کر دی تھی اور لاکھوں روپے شادی ہال کی سجاوٹ اور موسیقی کے انتظام پر اڑائے گئے تھے۔

’میری اپنے منگیتر سے شادی ہونے والی ہے لیکن میرے دل میں اب یہ خیال آیا ہے کہ۔۔۔‘ شادی سے چند دن پہلے دلہن نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ پڑھ کر تمام شوہروں کی جان ہی نکل جائے کیونکہ۔۔۔

اب ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے اور عائشہ نے سلیم پر تشدد کا الزام لگا کر عدالت سے آرڈر لے لیا ہے جس میں سلیم کو عائشہ سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا تھا اور سلیم اکثر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے لگا تھا جس پر بالآخر اس نے عدالت سے رجوع کر لیا اور سلیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔ عائشہ کی درخواست پر سلیم کے خلاف دائرکیے گئے مقدمے کی سماعت یکم نومبر کو ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس