ایف آئی اے کی فیصل آبادمیں کارروائی، 2انسانی سمگلر گرفتار
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
ترک صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال
تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکاروں نے فیصل آباد میں متعلقہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث2افراد کو دھر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت اظہاراور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اظہارنے شہری کوسعودی عرب بھجوانے کاجھانسہ دے کرساڑھے3 لاکھ بٹورے اور ذیشان نے 5 لاکھ بٹور لئے لیکن بعد ازاں ملزمان نے شہریوں کوبیرون ملک بھجوایا نہ ہی رقم واپس کی۔تاہم ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔