’سعودی فوج نے بچوں کو۔۔۔‘ اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب پر تاریخ کا سنگین الزام لگادیاگیا، تہلکہ برپاہوگیا

’سعودی فوج نے بچوں کو۔۔۔‘ اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب پر تاریخ کا سنگین ...
’سعودی فوج نے بچوں کو۔۔۔‘ اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب پر تاریخ کا سنگین الزام لگادیاگیا، تہلکہ برپاہوگیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اس کی بمباری سے عام شہری اور بچے بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں۔ اب اقوام متحدہ نے بھی ان الزامات پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے اور سعودی اتحاد میں موجود ممالک کے خلاف ایسا اقدام اٹھا لیا ہے کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے نئی بلیک لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں اب کی بار سعودی اتحادی ممالک بھی شامل کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب اور روس نے مل کر کس کام پر 100 ارب روپے لگانے کا اعلان کردیا؟ جان کر امریکہ کی نیندیں اُڑجائیں گی

یمن میں بچوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے ان اتحادیوں کوبلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈرافٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”یمن میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 638بچے جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ 2016ءمیں سکولوں اور ہسپتالوں پر سعودی اتحاد کی بمباری کے 38واقعات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بلیک لسٹ میں حوثی باغی، یمن کی حکومتی فوج اور حکومت کے حمایت یافتہ جنگجو گروپ اور القاعدہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو عرب خطے میں لڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی طرف سے منظوری ابھی باقی ہے اور اس میں تاحال تبدیلی کی جا سکتی ہے۔رواں ماہ یہ ڈرافٹ سکیورٹی کونسل میں پیش کیا جائے گا اور 15رکنی مجلس اس پر31اکتوبر کو بحث کرے گی۔

مزید : بین الاقوامی