’مجھے انوشکا کی یہ چیز بالکل بھی پسند نہیں ہے کیونکہ وہ۔۔۔‘ ویرات کوہلی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر انوشکا بھی دنگ رہ جائیں گی

’مجھے انوشکا کی یہ چیز بالکل بھی پسند نہیں ہے کیونکہ وہ۔۔۔‘ ویرات کوہلی نے ...
’مجھے انوشکا کی یہ چیز بالکل بھی پسند نہیں ہے کیونکہ وہ۔۔۔‘ ویرات کوہلی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر انوشکا بھی دنگ رہ جائیں گی

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سامنے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے ان کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔ویرات کوہلی نے عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا کی چند ایسی عادات بھی ہیں جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں ان ہی میں سے ایک انوشکا کا وقت کی پابندی نہ کرنا بھی ہے

تفصیلات کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم میں عامر خان کےمنفرد اوردلچسپ انداز کے باعث شائقین کے ساتھ بھارت کے متعدد اسٹارز کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ”ٹھگ آف ہندوستان“کے سیٹ پر پہنچ گئے اورعامر خان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔

ویرات نے عامرخان کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ انوشکا بہت اچھی ہونے کے ساتھ ایماندار اور بے حد خیال رکھنے والی انسان بھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انوشکا نے پچھلے 4 سال میں ان کی شخصیت کو بدلنے میں بہت اہم کردار اداکیا ہے اور ان کے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

ویرات کوہلی نے عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا کی چند ایسی عادات بھی ہیں جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں ان ہی میں سے ایک انوشکا کا وقت کی پابندی نہ کرنا بھی ہے، ویرات نے انوشکا کی اس عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انوشکا ملاقات کے لیے کبھی بھی وقت پرنہیں پہنچتیں اورہمیشہ دیر کردیتی ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھی انہیں غصہ بھی آجاتا ہے کیونکہ ویرات وقت کے بہت پابند ہیں، تاہم اس بات کے علاوہ انہیں انوشکا کی ہرعادت بہت پسند ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس