سعودی بادشاہ نے اس ملک جانے کا فیصلہ کرلیا جہاں آج تک کوئی سعودی بادشاہ نہیں گیا، کونسا ملک ہے؟ جان کر امریکہ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

سعودی بادشاہ نے اس ملک جانے کا فیصلہ کرلیا جہاں آج تک کوئی سعودی بادشاہ نہیں ...
سعودی بادشاہ نے اس ملک جانے کا فیصلہ کرلیا جہاں آج تک کوئی سعودی بادشاہ نہیں گیا، کونسا ملک ہے؟ جان کر امریکہ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے، ممالک کے دوست اور دشمن تبدیل ہو رہے ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں اور پرانے ٹوٹ رہے ہیں۔ اب اسی نئے منظرنامے میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایک ایسے ملک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کے تاریخی اتحادی امریکہ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان رواں ہفتے روس کے دورے پر جا رہے ہیں اور یہ دورہ اس لحاظ سے تاریخی ہو گا کہ آج تک کوئی سعودی بادشاہ روس کے دورے پر نہیں گیا اور شاہ سلمان تاریخ میں پہلی بار روس کے دورے پر جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی کیونکہ اس نے۔۔۔

رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان اس دورے میں ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تیل کی پیداوار، قیمتوں اور یمن اور شام میں جاری جنگوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی صدر کے مشیر برائے خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے روسی نیوز ایجنسی ٹی اے ایس ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم سعودی بادشاہ کے منتظر ہیں، وہ جمعرات کو یہاں دورے پر پہنچ رہے ہیں۔“دوسری طرف سعودی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”شاہ سلمان 4سے 7اکتوبر تک روس کا تاریخی دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ولادی میر پیوٹن نے 2007ءمیں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور یہ کسی بھی روسی حکمران کا سعودی عرب کا واحد سرکاری دورہ ہے۔

مزید : عرب دنیا