وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکافنڈزنہ ملنے کی صورت میں اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکافنڈزنہ ملنے کی صورت میں اسلام آباد میں دھرنا دینے ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکافنڈزنہ ملنے کی صورت میں اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے ،ان کا موقف ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے صوبے میں ترقیاتی کا م سست روی کا شکار ہیں۔

وہ عرب ملک جہاں پر پاکستانی شہریوں کو غلام بنا کر کام لیا جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈزروک لیے ہیں،جس کی وجہ سے ترقیاتی اسکیموں پرکام جمود کا شکارہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارا بڑا مسئلہ وسائل کی کمی کاہے،ہم اپنے 90 فی صد وسائل کے لیے وفاق کے محتاج بنائے گئے۔وزیر اعلی کے پی کے نے وفاقی حکومت کو فنڈ ز جاری کرنے کے لئے دو ہفتوں کاٹائم دے دیا،فنڈز کو جاری نہ کرنے کی صورت میں اسلام آبادمیں دھرنادینے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ اس معاملے پراکیلاہی کافی ہوں دیگرسیاسی قوتوں سے یکجہتی کی اپیل کروں گا۔

مزید :

قومی -