صحت کے مسائل، کیوبا کے 15 سفارت کاروں کو امریکا چھوڑنے کا حکم

صحت کے مسائل، کیوبا کے 15 سفارت کاروں کو امریکا چھوڑنے کا حکم
صحت کے مسائل، کیوبا کے 15 سفارت کاروں کو امریکا چھوڑنے کا حکم

  


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے کیوبا کی حکومت کو مطلع کردیا ہے کہ واشنگٹن میں کیوبا کے سفارت خانے کے 15 اہل کاروں کو ملک سے چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہالینڈ کے وزیر دفاع اورآرمی چیف نے استعفی دے دیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کیوبا کے سفارت کاروں کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے 7 دِن کا وقت ہے۔اس اعلان سے تقریباً ایک ہفتہ قبل امریکہ نے ہوانا میں اپنے سفارت کاروں کی تعداد کم کردی تھی، جس کا سبب کیوبا میں امریکی اہل کاروں پر حملے کا پراسرار معاملہ تھا۔محکمہ خارجہ کے اعلیٰ اہل کار نے مزید کہا کہ ’’طبی بنیادوں پر‘‘ ہوانا میں صحت پر حملوں سے متاثر ہونے والے امریکی سفارت کاروں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن سے نکالے جانے والے کیوبا کے اہل کاروں سے متعلق کہا کہ یہ فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ ویانا کنوینشن کی رو سے فرائض بجا لانے میں کیوبا کی جانب سے کوتاہی برتنے پر اپنے سفارت کاروں کو مناسب تحفظ کی فراہمی ضروری ہوگئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی