ثانیہ مرزا اور شاہو پینگ نے’’ چائنہ اوپن‘‘ میں خواتین ڈبلز کے مقابلے میں ہالینڈ کی جوڑی کو شکست دے دی

ثانیہ مرزا اور شاہو پینگ نے’’ چائنہ اوپن‘‘ میں خواتین ڈبلز کے مقابلے میں ...
ثانیہ مرزا اور شاہو پینگ نے’’ چائنہ اوپن‘‘ میں خواتین ڈبلز کے مقابلے میں ہالینڈ کی جوڑی کو شکست دے دی

  


بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستان کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور  انکی چین کی ساتھی شاہو پینگ نے ’’چائنہ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ‘‘ میں جیت کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے ہالینڈ کی ٹیم  کو شکست دے کر فتح حاصل کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں:انضمام الحق نے ٹی 10لیگ کی ٹیم خرید لی ،ٹیم کا نام کیا ہے ؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں کھیلے جانے والے چائنہ اوپن ٹورنا منٹ  کے میچ میں ثانیہ مرزا اور انکی ساتھی کھلاڑی نے خواتین ڈبلز  کے اپنے پہلے  مقابلے میں ہالینڈ کی کی ٹیم کو با آسانی  شکست دے دی۔ثانیہ اور پینگ کی جوڑی نے آسانی سے میچ 7۔6 اور  6۔2  کے سیٹ سے جیت لیا۔ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی پلیئر کو پہلا سیٹ جیتنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی، لیکن دوسرا سیٹ انہوں نے با آسانی یکطرفہ مقابلے کے بعد 6۔2 سے اپنے نام کرلیا۔

مزید : کھیل