اسلام آباد میں اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پولیس ،ایف سی کے پاس ہے:طلال چوہدری

اسلام آباد میں اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پولیس ،ایف سی کے پاس ہے:طلال چوہدری
اسلام آباد میں اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پولیس ،ایف سی کے پاس ہے:طلال چوہدری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ اس وقت اسلام آباد کی اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پولیس اور ایف سی کے پاس ہے۔

دشمن کے کہنے پر اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں، کورکمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے، سینئر صحافی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کیلئے تعینات رینجرزخود واپس گئی یابلائی گئی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا،تاہم اس وقت اسلام آباد کی اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پولیس ،ایف سی کے پاس ہے۔ڈسپلن کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے اس سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی چیزچھپانے کی ضرورت نہیں لیکن جب تک حقائق نہ ہوں کسی کیخلاف انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔

مزید : قومی