مسکراہٹ سے آپ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں،فرحانہ مقصود

مسکراہٹ سے آپ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں،فرحانہ مقصود
مسکراہٹ سے آپ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں،فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہا ہے کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے آپ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں اور اسی مسکراہٹ کی وجہ سے آپ اپنے دوستوں میں زیادہ مقبول ہوتے ہیں جبکہ ہمیں اپنے بزرگوں کا بھی دل و جان سے احترام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسکراہٹ اور بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور ہمیں صرف یہ دن ہی نہیں منانا بلکہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم خود اپنی ذات میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جس کے اثرات معاشرے میں بھی پڑیں ۔ فرحانہ مقصودنے کہا کہ یورپی اقوام کے باشندے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراہتے ہیں اور اسی لئے ان کے چہرے بھی ہشاش بشاش ہوتے ہیں ۔ سائنسی اعتبار سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مسکرانے والے لوگوں کے چہروں پربڑھاپے کے عالم میں بھی جھریاں نہیں پڑتیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ لوگ مسکرانا ہی چھوڑ دیں ۔فرحانہ مقصودنے کہا کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس کی وجہ سے آپ دوسروں کے دلوں میں اپنا گھر کر لیتے ہیں ۔ لوگوں کو مسکرا کر ایک دوسرے سے بات کرنی چاہیے اس سے معاشرے میں مثبت رحجان فروغ پائے گا ۔فرحانہ مقصودنے کہا کہ آج مسکراہٹ کے ساتھ بزرگوں کا بھی عالم دن ہے اور بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے بزرگوں کا دل و جان سے احترام کرنا چاہیے اور اگر وہ کوئی تلخ بات بھی ہم سے کہہ دیں تو مسکرا کر ہمیں اسے نظر انداز کر دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے لئے بہت کچھ کیا ہے اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کا قرض کس طرح اتاتے ہیں۔فرحانہ مقصود نے کہا کہ جو لوگ اپنے والدین کو اولڈ ہوم میں چھوڑ آتے ہیں میرے نزدیک وہ انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ۔تمام فنکاروں نے یونیفارم بھی پہنی ہوئی تھی جس کے ساتھ ساتھ تمام فنکاروں نے تعلیمی دور کے اہم واقعات بھی سنائے۔اس بارے میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں بہت مزا آیا ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے انہوں نے کالج میں داخلہ لے لیا ہے۔

مزید :

کلچر -