اپٹپماکا انڈسٹریل سیکٹرکو بحران سے نکالنے کیلئے 24گھنٹے گیس کی فراہمی کا مطالبہ

اپٹپماکا انڈسٹریل سیکٹرکو بحران سے نکالنے کیلئے 24گھنٹے گیس کی فراہمی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کہاہے کہ گیس فائرڈ مشینری کو متبادل ایندھن سے چلانا ممکن نہیں ہے لہٰذا حکومت انڈسٹریل سیکٹرکو بحران سے نکالنے کیلئے 24گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ غربت ، بیروزگاری کے خاتمہ سمیت ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنا ر کیاجاسکے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئیکہاکہ توانائی کے بحران نے پہلے ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر صنعتی شعبوں کو کمزور کر دیا ہے اور آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹیکس نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں زبردست اضافہ کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہت سی مشینری گیس فائرڈ ہے جسے گیس کی بجائے متبادل ایندھن پر چلانا ناممکن ہے کیونکہ یہ عمل انتہائی مہنگا ہے اس طرح مذکورہ اشیاء عالمی مارکیٹ میں دستیاب سستی مصنوعات کے مقابلہ میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ سوئی گیس وسیع پیمانے پر ہونے والی گیس چوری روک کرصنعتوں کو ہفتہ میں 24گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بناسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے ایام میں کمی کی گئی تو اس سے صنعت کاپہیہ جام ہو جائیگا جس سے غربت اور بیروزگاری بھی بڑھے گی۔ انہوں نے حکومت سے اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

کامرس -