پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک نے 1485.452 ملین کے قرضے جاری کئے

پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک نے 1485.452 ملین کے قرضے جاری کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے غیر فعال قرضہ کی مد میں 27ستمبر 2018ء تک 1081 ملین روپے کی وصولی کر لی ہے۔ اس بات کا اظہار صدر ؍سی ای او بینک محمد ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں بینک کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک فصل خریف 2018ء کی مد میں 30ستمبر 2018ء تک 1485.452 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ بینک نے فصل ربیع 2017-18ء کی مد میں 30ستمبر 2018 ء تک 1517.792 ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے۔ ربیع 2018-19ء کے قرضہ جات کا اجراء نومبر 2018ء میں شروع ہو گا۔

صدر بینک ہذا نے افسران کو سخت ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔

محمد اظہر عزیز مغل، پی آر او

مزید :

کامرس -