عاطف اسلم کے گیت’’ تیرا ہوا‘‘نے فلم ’’ لوراٹری‘‘ کو چار چاند لگا دئیے

عاطف اسلم کے گیت’’ تیرا ہوا‘‘نے فلم ’’ لوراٹری‘‘ کو چار چاند لگا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی فلمی صنعت کے دبنگ خان سلمان خان کی چھوٹی ارپتا خان کے خاوند آیوش شرما کے فلمی کیرئیر کا آغازرواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’’ لوراٹری ‘‘ سے ہورہا ہے جس میں آیوش کے مدمقابل مرکزی کردار عراقی نژاد خوبرہ حسینہ ورینہ حسین نے ادا کیا ہے ۔ثقافتی تہوار نوراتری کے پس منظر میں بنائی گئی فلم کی خاص بات اس کا سریلا میوزک ہے جسے پاکستانی سٹار سنگر عاطف اسلم کی رومانوی آواز نے مزید مسحور کن بنادیا ہے ۔نغمہ نگار منوج منتشر کے لکھے گئے گیت’’ تیرا ہوا‘‘ کی موسیقی تانشک باغچی نے ترتیب دی ہے جبکہ عاطف اسلم نے اپنے روایتی انداز میں ہائی پچ والیم سے گیت کو سپر ہٹ رومانوی نمبر بنادیا ہے ۔ گیت کی ویڈیو میں آیوش شرما اور ورینہ حسین کی مستی بھری شرارتوں اور بروڈہ شہر کی خوبصورت لوکیشنز دلفریب انداز میں عکسبند کی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کی فوری توجہ اور پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں ۔
فلم کی خاص بات سلمان خان کے علاوہ ارباز خان اور سہیل خان یعنی تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ موجودگی ہے جو شائقین کیلئے ایک ٹریٹ سے کم نہیں ہوگا۔ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام کل پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔

مزید :

کلچر -