جی ٹی وی چینل کی مارننگ شو میزبان فرح نے مہمان فنکاراؤں کو کالج یاد کرادیا

جی ٹی وی چینل کی مارننگ شو میزبان فرح نے مہمان فنکاراؤں کو کالج یاد کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سکول اور کالج کے دن ہر انسان کے لئے یادگار ہوتے ہیں اور وہ عمر کے چاہے جس حصے میں بھی پہنچ جائے ان دنوں کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔اکثر تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی سے سوال پوچھا جائے کہ وہ ماضی کے کس دور میں واپس جانا چاہتا ہے تو زیادہ تر سکول اور کالج کا نام ہی لیتا ہے۔ٹی وی کی معروف میزبان فرح سعدیہ بھی شاید اپنے کالج دور کی یادوں میں ابھی تک کھوئی ہوئی ہیں اور اسی لئے انہوں نے نہ صرف خود بلکہ اپنی دوست اداکاراؤں کو بھی کالج دور میں واپس لے گئیں۔ فرح سعدیہ نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں سکول اور کالج دور کی یادیں تازہ کرنے کے لئے پروگرام کیا جس میں ان کے علاوہ اداکارہ سارہ بلوچ،جیاعلی،نتاشاعلی اور فضاعلی نے سکول اور کالج دور کی یادیں تازہ کیں۔
تمام فنکاروں نے یونیفارم بھی پہنی ہوئی تھی جس کے ساتھ ساتھ تمام فنکاروں نے تعلیمی دور کے اہم واقعات بھی سنائے۔اس بارے میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں بہت مزا آیا ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے انہوں نے کالج میں داخلہ لے لیا ہے۔

ڈائریکٹر شاہد عزیز کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف وہ بلکہ،پروڈیوسراور ساری کاسٹ ڈرامے کی کامیابی پر بہت خوش ہے اور یہ سب اس لئے ممکن ہوا کیونکہ سب نے مل کر بہت محنت کی۔ڈرامے کی رائٹرزوہا حسن نے جنہوں نے روٹین سے بالکل مختلف کہانی تحریر کی جو ناظرین کے دلوں کو چھو گئی۔

مزید :

کلچر -