سلمان شاہد اور سہیل احمد فلم ’’دال چاول‘‘ کے اہم کرداروں میں کاسٹ

سلمان شاہد اور سہیل احمد فلم ’’دال چاول‘‘ کے اہم کرداروں میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار سلمان شاہد اور سہیل احمد نے لاہور میں بننے والی پہلی موضوعاتی فلم ’’دال چاول‘‘ سائن کرلی،ذرائع کے مطابق دونوں سینئرز فنکاروں کے ساتھ ٹی وی انڈسٹری کے معروف فنکار بھی فلم میں سائن کئے جاچکے ہیں۔ فلم کا تمام دستاویزات مکمل کئے جاچکے ہیں، جبکہ فنکاروں سے بھی معاہدے سائن کروالئے گئے ہیں فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے سے لاہور اور اس کے مضافاتی گاؤں میں کی جائے گی۔ فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلم میں نا صرف پاکستان فلم انڈسٹری بلکہ ڈرامہ انڈسٹری اور فیشن انڈسٹری کی بھی سپر ماڈلز کاسٹ کا حصہ ہیں۔ فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلم کا موضوع بہت ہی اچھوتا اور منفرد ہے اور اس موضوع پر پہلے کبھی فلمبندی نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں سینئرز اداکاروں نے ایک ماہ کے عرصے میں اسکرپٹ کی جانچ پرتال کرنے کے بعد فلم سائن کی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان شاہد اور سہیل احمد ٹیلی وڑن اور فلموں کے منجھے ہوئے اداکارہ ہیں۔
فلم کی خاص بات سلمان خان کے علاوہ ارباز خان اور سہیل خان یعنی تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ موجودگی ہے جو شائقین کیلئے ایک ٹریٹ سے کم نہیں ہوگا۔ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام کل پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔

مزید :

کلچر -