ارمینا خان کا امدادی تقریب میں بلا معاوضہ پرفارم کرنے کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ارمینا خان شامی مہاجرین کی امداد کے لئے ہونے والی تقریب میں بلا معاوضہ پرفارم کریں گی جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بین الاقوامی تنطیم Graham Layton Trust آئندہ ہفتے لندن میں فنڈریزنگ گالا منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ساری آمدنی شامی مہاجرین کو دی جائے گی۔اس تقریب میں ارمینا رانا سمیت بہت سے فنکار اور دیگر مشہورشخصیات شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ ارمینا خان اس سے پہلے بھی شامی مہاجرین کی مدد کے لئے اردن جاچکی ہیں۔یہ تقریب تیرہ اکتوبر کو ہوگی۔