ڈائریکٹر عاصم رضا فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘کی شوٹنگ کیلئے ترکی روانہ
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر عاصم رضا اپنی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘کی شوٹنگ کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں جن کے ہمراہ مایا علی اور زارانورعباس سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ دوہفتے قبل آزاد کشمیر میں شروع کی گئی تھی جبکہ اب اس کا ایک اور اہم سپل ترکی میں مکمل کیا جائے گا۔فلم میں مایا علی کے مقابل شہریارمنور مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ عاصم رضا اس کے علاوہ’’باجی‘ ‘کے نام سے بھی ایک فلم بنارہے ہیں۔