سب سے زیادہ نمبرلینے والے طالبعلم کو پوزیشن ہولڈر قرار نہ دینے پر چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کو نوٹس

سب سے زیادہ نمبرلینے والے طالبعلم کو پوزیشن ہولڈر قرار نہ دینے پر چیئرمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایف اے کے امتحان میں گدھا گاڑی بان کے بیٹے اورسب سے زیادہ 995 نمبرز حاصل کرنے والے طالب علم کو پوزیشن ہولڈر قرار نہ دینے پر چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر کو جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے طالب علم خان زمان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے محمد اکرم جاوید اور ملک افضل ایڈووکیٹس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ طالب علم نے 2018ء کے ایف اے کے امتحان میں سب سے زیادہ 995 نمبرز حاصل کئے۔لاہور بورڈ انتظامیہ نے درخواست گزار کو نظرانداز کرکے کم نمبرز 954 والے طالب علم عثمان غنی کو پہلی پوزیشن دے دی،طالب علم کے 41نمبرز زیادہ لینے کے باوجود اسے پہلی پوزیشن سے محروم رکھا گیا، ایک سال امتحان نہ دینے کو جواز بناکر پہلی پوزیشن نہیں دی گئی،درخواست گزار کا والد گدھا گاڑی چلاتا ہے،والد کے بیمار ہونے پر 2016ء میں امتحان نہیں دے سکا۔عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کے باعث پہلا پوزیشن ہولڈر قرار دینے کا حکم دیا جائے۔
پوزیشن ہولڈر

مزید :

صفحہ آخر -