توہین عدالت کی درخواست پر لیسکوچیف کونوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر لیسکوچیف کونوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پرلیسکوچیف مجاہد پرویز چٹھہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے مرغزار کالونی کے رہائشی محمد زاہد شیخ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم کے برعکس اس کو بجلی کا اضافی بل بھیجا جا رہا ہے،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے لیسکو چیف کو بھجوائی تھی، عدالت کے 16 اکتوبر 2017 ء کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -