بد اخلاقی کے بعد کمسن بچے کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

بد اخلاقی کے بعد کمسن بچے کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر228 خبرنگار) اقبال ٹاؤن کے علاقہ نجف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں معصوم بچے سے بداخلاقی اور قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ نجف کالونی سے تین روز قبل9سالہ علی رضا اغوا ہو گیاجسکے والد نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا پولیس مغوی کو بازیاب نہ کرسکی مگر اگلے روز بچے کی لاش دریا راوی کے قریب سے مل گئی۔ بچے کی لاش ملنے پر اسکے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے پولیس نے انہیں مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ پولیس نے بچے کے قاتل ملزم نعیم کو حراست میں لیا تھا جسکی نشاندہی پرمقتول علی رضا کی لاش ملی اور ملزم نے انکشاف کیا کہ دوران بداخلاقی بچے کے شور مچانے پر اسکے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسکا سانس بند کردیا جس سے اسکی موت ہوگئی اور لاش دریائے راوی کے قریب پھینک دی دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی رضا کے اہل خانہ کے شک کرنے اور تفتیش میں ثبوت سامنے آنے پر پولیس نے نجف کالونی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ مسلح تھا جس نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی مگر جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کی مدعیت میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دی گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجف کالونی کے مقامی رہائشی افراد اور مقتول علی رضا کے لواحقین کا بھی کہنا تھا کہ ملزم نعیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا مگر پولیس اس بات سے انکاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، مقامی افراد اور علی رضا کے لواحقین کے متضاد بیانات نے پولیس مقابلہ مشکوک بنا دیا ہے۔
ملزم ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -